Dec 23, 2017 10:05 pm
views : 611
Location : Parliament House
Islamabad- Speaker Wolesi Jirga National Assembly of Afghanistan with delegates meets Speaker NA Ayaz Sadiq
اسلام آباد، افغانستان کے ولسی جرگہ کے صدر عبدالرؤف ابراہیمی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات
چھ ملکی ا سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہو ئے مہمان سپیکر اسلامی
جمہوریہ افغانستان کے ولسی جرگہ( دارلعوام )کے صدر عبدالرؤف ابراہیمی کی
اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیا ل
کیا گیا۔
سپیکر قومی سردار ایاز صادق نے ہمسایہ ملک افغانستان کے ہم منصب کاسپیکرز
کانفرنس میں شرکت پر گرم جوشی سے خیر مقدم کیا ،اس موقع پر اسپیکر قومی
اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بے پناہ
ہمسائیگی اور لازوال رشتے کے بندھن میں بندھا ہوا ہے،پاکستان ایک مضبوط
،مستحکم اور خوشحال افغانستان کاخواہاں ہے،پاکستان ہمسایہ ممالک کی
خودمختاری اور سا لمیت پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
ا سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک افغان تعلقات دونوں ممالک کے مابین
رابطوں ، مشترکہ ثقافت اور مفادات کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،دہشتگردی
عالمی مسئلہ بن چکا ہے ، پاکستان اور افغانستان اس جنگ سے سب سے زیادہ
متاثرہوئے ہیں،ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ہماری اولین
ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔
افغانستان کے سپیکر کا سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو سپیکرز کانفرنس
کے انعقاد پر مبارک باددی اور کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ برادرانہ
تعلقات اور پالیمانی روابط کو فروغ دینا چاہتا ہے،اس کانفرنس سے تما م شریک
ممالک کو دہشتگردی سمیت علاقائی ترقی کے مسائل کوسنجیدگی سے حل کر نے کا
موقع ملے گا۔
افغانی سپیکرنے مزید کہا کہ دہشتگردی تمام ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اس پر جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہو گی۔