کراچی، شہریوں نے سرد موسم اور چھٹی بھر پور لطف اٹھانے کے لئے حلوہ پوری کی دکانوں کا رخ کرلیا
شہریوں نے سرد موسم اور چھٹی بھر پور لطف اٹھانے کے لئے حلوہ پوری کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے۔
کراچی میں شہریوں کی چھٹی کے دن حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے پر ترجیح دیتے ہیں,اتوار یعنی چھٹی کا دن، ہفتے بھر کی انتھک محنت کے بعد کام سے چھٹی نصیب ہوتی ہے اور سرد موسم میں چھٹی کے دن کا آغا ز اگر لذیذ حلوہ پوری کے ساتھ چنے اور آلو کی ترکاری کے ساتھ ہو تو کیا ہی بات ہے۔
کھانے پینے کا ذوق و شوق رکھنے والے افراد خاندان کے ہمراہ ہر اتوار حلوہ پوری کے ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مشہور دکانوں کا راستہ پکڑتے ہیں، اسکے علاوہ حلوہ پوری گھر لے جانے والوں کی لمبی لمبی قطاریں الگ سے دیکھی جا سکتی ہیں ۔ مختصراحلوہ پوری کہلایا جانے والا یہ ناشتہ ہماری روایت اور ثقافت کا اہم حصہ ہے۔