Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 24, 2017 05:16 pm views : 519

Location : Expo Centre

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif attends Quaid-e-Azam Day Ceremony
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی یوم قائداعظم کے حوالے سے تقریب میں شر کت

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایکسپو سنٹرمیں یوم قائداعظم کے حوالے سے 146146قائد کا خواب تعبیر بنا پنجاب145145 کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی عظیم خدمات کو زبردست اندا ز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مختلف ممالک کے سفارتکاروں ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ، صنعتکاروں ، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں نے عظیم جدوجہد کی، جس کے نتیجے میں ہمیں آزاد خطہ نصیب ہوا اور آج ہم یہاں بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہوگا کہ ہم نے قائدؒ کی فرمودات پر کہاں تک عمل کیا اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول میں کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں؟۔
انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں قیام پاکستان کے حصول کے لئے انتھک محنت ، جہدوجہد کی گئی اور لازوال قربانیاں دی گئیں۔ لاکھوں لوگ بھارت سے پاکستان اس لئے ہجرت کر کے آئے کہ وہ آزاد خطے میں عزت وقار کے ساتھ رہیں گے۔جہاں قانون کی حکمرانی ، انصاف کا بول بالا اور میرٹ کی بالا دستی ہوگی اور سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہو ں گے۔
انہوں نے کہاکہ 23مارچ 1940کو لاہور میں قیام پاکستان کی تاریخی قرارداد منظور ہوئی او راس موقع پر سندھی ، پٹھان، پنجابی ،بلوچ ، شیعہ ، سنی اور ہر مکتبہ فکر کے ا فراد ایک مقصد کے حصول کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے اور اس اجلاس میں بھارت کے ایسے علاقوں سے بھی لوگ آئے جو پاکستان کا حصہ نہیں بنے،یہ وہ جذبہ تھا جو ہمارے آباؤاجداد نے قیام پاکستان کے وقت دکھایا اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلئے بھی ہمیں اسی جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے گھر بار اس لئے چھوڑے تھے اور جانوں کی قربانیاں دیں تھی کہ وہ ایک علیحدہ وطن میں باوقار طریقے سے نئی زندگی کا آغاز کریں گے ۔ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہے کہ گزشتہ 70سالو ں میں ہم نے کہاں تک قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم بڑی بہادر ہے اور اس نے چیلنجز اور بحرانوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیاہے ۔ملک کو بد ترین سیلاب او ر زلزلوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے او ران قدرتی آفات سے بے پناہ مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم قوم نے ان بحرانوں کے دوران مثالی اتحاداور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور ملک کو بحرانوں سے نکالا۔
وزیراعلی نے کہا کہ آج کی تقریب قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے اور میں تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سفیروں، ہا ئی کمشنرز اور تمام شرکاء کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اد ا کرتا ہوں۔اس رنگا رنگ تقریب میں فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے اور ان کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔تمام فنکاروں نے قا ئداعظم ؒ سے متعلق تاریخی واقعات کو نہایت خوب صورتی سے پیش کیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعد المالک ، کویت کے سفیر نصیر عبدالرحمن جے ایلموتری،سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) جیا ناتھ سی پی لوو کیوتا گوڈیج ، آسٹریلین ڈپٹی ہائی کمشنر برک بیٹلے ،بیلارس کے سفیرآئری آرموولوچ ، نائیجریا کے سفیرادیباؤ اے اولنیائی ، سویڈن کے سفیرٹیگڈین ایل حدیثیر ،اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، صوبائی وزراء ، اراکین ا سمبلی،مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور سفارتکاروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرا دکی بڑی تعدادنے تقریب میں شرکت کی۔

Recent News

Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
1:29
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
Jul 02, 2026 03:20 pm
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem 1:40
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem
Jul 02, 2026 01:00 pm
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab 1:01
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab
Jul 02, 2026 12:05 pm
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake 1:01
7 Family Members Dead After Tourist Boat Capsizes in Swat’s Saifullah Lake
Jul 02, 2026 11:38 am
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK 1:01
5.3 Magnitude Earthquake Tremors Felt in Islamabad and Multiple Cities of KPK
Jul 02, 2026 11:12 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved