کوئٹہ ،کرسمس کی تیاریاں عروج پر ، اقلیتی محلوں اور گھروں کی سجاوٹ کیلئے مسیحی برادری پرجوش
کوئٹہ میں کرسمس اور سالِ نو کی تیاریاں عروج پر ہیں اقلیتی محلوں اور گھروں کی سجاوٹ کیلئے مسیحی برادری پرجوشن نظرآرہی ہے بیکریوں پر کرسمس اور سالِ نو کے حوالے سے کیک فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ کرسمس ٹر ی اور گھروں کی سجاوٹ کے لئے مسیحی برادری خریداری میں مصروف ہیں۔
کوئٹہ کی مختلف بیکریوں میں فریش کریم کیک ، رچ پلم کیک ، آلمنڈ کیک اور بلیک فورسٹ بھی فروخت کے لئے سجائے گئے ہیں اس سلسلے میں خواتین بھی گھروں میں طرح طرح کے پکوان بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں،کوئٹہ کی مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ وہ میتھو ڈیسٹ چرچ میں جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ہے ،اس موقع پر ہم لوگوں کو تحائف دیتے ہیں اور ایک دوسرے کی دعوتیں بھی کرتے ہیں۔
ایک اور شہری نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہمارے حوسلکے پست کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے ہم اس بار بھی پرجوس طریقے سے کرسمس منائیں گے اور متاثرین کے گھروں پر جاکر ان سے اظہار تعزیت بھی کریں گے۔