کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی موسیٰ کالونی میں کارروائی ، بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد
پاکستان رینجرز (سندھ) نے مصدقہ اطلاعات پرموسیٰ کالونی کے علاقے میں
کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیا۔بر آمد
کیا گیا اسلحہ اور ایمونیشن موسیٰ کالونی ریلوے لائن کے قریب ایم کیو ایم
لندن کے سیکٹر آفس سے متصل زیرزمین چھپایا گیا تھا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بر آمد کئے گئے اسلحے میں2 عددایس ایم جیزبمعہ
2 عدد میگزین،3 عدد رپیٹر رائفل،1 عدد 8 ایم ایم رائفل بمعہ 3 عدد
میگزین،1 عدد پوائنٹ 22 رائفل بمعہ 1 عدد میگزین،1 عدد 30 بور منی مشین گن
بمعہ 1 عدد میگزین،1 عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ 1 عدد میگزین،1 عدد 30 بور
پسٹل بمعہ 11 عدد میگزین،1 عدد پین پسٹل،24 راؤندز رائفل ایس ایم جی،436
راؤندز8 ایم ایم رائفل اور 250 راؤندزپوائنٹ22 رائفل شامل ہیں ۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن ایم کیو ایم
لندن کے شر پسند عناصر نے شہر میں بدامنی ا ور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال
کرنا تھا۔