Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 24, 2017 08:22 pm views : 553

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets different Countries of Ambassador's
  • Urdu

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مختلف ممالک کے سفیروں ، ہائی کمشنرز اور سفارتکاروں کی ملاقات

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مختلف ممالک کے سفیروں ، ہائی کمشنرز اور سفارتکاروں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفیروں، ہائی کمشنرز اور سفارتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی غیر معمولی لیڈر شپ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سفارتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے گفتگو میں کہا آپ نے اپنی محنت، عزم اور جذبے سے پنجاب کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنایا ہے۔
کویتی سفیر نے کہا آپ اپنی محنت اور کام سے غیر معمولی لگن کے باعث مقبول ہیں۔ تاجکستان کے سفیر نے کہا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ آپ کا شاندار کارنامہ ہے۔سفیر آزربائیجان نے کہا آپ نے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے۔ سفیر بیلاروس نے کہا عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے آپ نے اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
مصری سفیر نے کہا آپ کی ولولہ انگیز قیادت کے باعث حکومت نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نائیجیرسفیر نے کہا میں نے یہاں آ کر خود ترقی اور خوشحالی کا مشاہدہ کیا ہے۔ سوڈانی سفیر نے کہا گزشتہ شب آپ نے اپنے غیرمعمولی خطاب میں اپنی قوم کو شاندار پیغام دیا ہے۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا آپ کی غیرمعمولی قیادت میں تعلیم، صحت ، توانائی اور انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی ہائی کمشنرآسٹریلیا نے کہا صوبہ پنجاب نے آپ کی مضبوط قیادت میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ قونصل جنرل ترکی نے کہا پنجاب کی شاندار ترقی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی مضبوط قیادت کی مرہون منت ہے۔چینی سفارتکار نے کہا شہباز شریف نے پنجاب سپیڈ کے تحت منصوبے مکمل کئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کو آگے بڑھایا ہے۔ماضی کے مقابلے میں ہم نے عوام کی خدمت کی ہے او رفلاح عامہ کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم جدو جہد علیحدہ وطن کیلئے اس لئے تھی کہ سب کو یکساں حقوق حاصل ہوں۔
محمد شہباز شریف نے کہاپاکستان اس لیے حاصل کیا گیا ہے کہ سب عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ساڑھے 4برس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔جو کچھ ہم نے حاصل کیا ہے،یقیناًقائدؒ کی روح کو اس سے سکون ملا ہے۔
ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والوں میں کویت، تاجکستان ، آزربائیجان ، بیلا روس، مصر،ماریشس،نائیجیریا،سوڈان، تیونس کے سفیر، سری لنکا کے ہائی کمشنر ، آسٹریلیاکے ڈپٹی ہائی کمشنر ،لیبیا اور یوکرائن کے سفارتکاروں ،ترکی وامریکہ کے قونصل جنرلز اور چین کے قائم مقام قونصل جنرل شامل تھے۔
صوبائی وزراء مجبتی شجاع الرحمن ، ملک ندیم کامران، جہانگیر خانزادہ ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved