نارووال، ہم سب کوملکر دہشتگردی کو ختم کرنا ہے کیونکہ یہ قائد کا پاکستان ہے،احسن اقبال
وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب کوملکر دہشتگردی کو ختم کرنا ہے
کیونکہ یہ قائد کا پاکستان ہے،نارووال میں یوم قائداعظم کے حوالے سے تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن بحال اورمعیشت ترقی
کر رہی ہے،آج پاکستان2013 سے بہتر، دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ سے پاک ہے، اس
کو تبدیلی کہتے ہیں، تبدیلی کنٹینروں پر کھڑے ہو کر نہیں آتی بلکہ تبدیلی
کام اور تجربے سے آتی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن کیوں نہیں ہونے دینا چاہتے کیونکہ پی
ٹی آئی کے ارکان عمران خان کو ووٹ نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ عمران خان
خیبر پختونخواہ میں تین سال سے میٹر و بس کا منصوبہ مکمل نہیں کر سکے ، وہ
پاکستان کے ہزاروں منصوبے کیسے مکمل کریں گے،ہم کسی اناڑی کو پاکستان نہیں
دیں گے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ آل پارٹی کانفرنس دھرنے پر نہیں بلکہ امریکہ کو
جواب دینے کے لئے ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقی کے ساتھ بنگلادیش
اور بھارت کا مقابلہ کرنا ہے،اگر ملک میں بے یقینی پھیلائی تو ہم خود
پاکستان کا نقصان کریں ے،آج پاکستان کو یکجہتی اور استحکام کی ضرورت
ہے،آئیں دہشت گردی،غربت اورپسماندگی سے لڑیں۔
بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں خدمت سینٹر کا افتتاح
کیا اورسینٹر کے مختلف حصوں کو دیکھا،وزیر داخلہ نے خدمت سینٹر کے قیام
اور خدمت سینٹر میں میں دی جانے والی سہولتوں کو سراہا، پولیس خدمت سنٹر کے
قیام سے شہریوں کو ایک ہی جگہ سے تمام سہولتیں میسر ہونگی، اس موقع پر
پولیس کے دستے نے سلامی بھی پیش کی۔