Dec 24, 2017 11:35 pm
views : 554
Location : Security Council
New York- Ambassador Maleeha Lodhi addresses to Security Council debate on Afghanistan
نیویارک ، افغان مسئلے کا حل طاقت کا استعمال نہیں ہے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کا استعمال نہیں ہے۔
سلامتی کونسل میں افغانستان امن مباحثے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عراق اور شام سے شکست خوردہ داعش غیرمفتوحہ
افغان علاقوں میں جمع ہو رہی ہے۔ داعش کی ایرانی، پاکستانی، وسطی ایشیائی
سرحدوں پر موجودگی پر تحفظات ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ داعش کا خاتمہ اتحادی افواج اور افغان حکومت کی
ذمے داری ہے، داعش دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، تمام دہشتگرد گروپ اور
تنظیمیں داعش کے جھنڈے تلے جمع ہو رہی ہیں، اس سے فوری طور پر نمٹنا ہو گا۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلیے فوجی کارروائیوں کو بند
کرنا ہو گا، فوجی قوت کا مسلسل استعمال افغانستان میں امن نہیں لا سکتا،
دنیا کی بڑی فوجی قوتیں 16 سال سے افغانستان میں برسرپیکارہیں، سوال یہ ہے
کہ ہمیں افغانستان میں جنگ اور امن میں سے کسے چننا ہے؟
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تمام فریق جانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کا
واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات افغان حکومت
کی ترجیح ہونی چاہیے، مذاکرات سے ہی افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ بند
ہو سکے گی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ
پاک افغان ایکشن پلان برائے یکجہتی پرعمل درآمد سود مند ثابت ہو گا، ایکشن
پلان سے خطے میں سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبے مضبوط ہوں گے۔