لاہور، ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز
لاہورمیں ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی
مہم کا آغازکیا گیا، آگاہی مہم میں ٹریفک قوانین کے نشانات اور اصولوں پر
مشتمل پمفلٹ تقسیم کئے گئے،ٹریفک پولیس اہلکار مشہور چوراہوں پر کھڑے
رہے،پولیس اہلکاروں نے ہاتھوں میں پرنٹِڈ اور رنگ برنگے پلے کارڈاٹھا رکھے
تھے ، جن پر کم عمر ڈرائیونگ خطرنا ک اور قانوناََ جرم ہے ،ہیلمٹ سیوز
لائیف،اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کیلئے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا جرم
ہے،ایک وہیل پر موٹر سائیکل چلانا خطرناک اور قانون کی خلاف ورزی ہے،جیسی
ہدایات درج تھیں۔
ٹریفک اہلکار وں نے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ٹریفک قوانین کے متعلق
ضروری معلومات فراہم کیں،اہلکاروں نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل
سواروں کو تنبہی کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان اور سزاؤں کے
بارے میں بھی بتایا۔