حیدر آباد، نام نہاد بڑی پارٹیا ں 5سال سے جی ٹی روڈ کی لڑائی لڑرہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا ہے کہ باہر کے
ممالک سے ڈاکٹر آکر علاج کے ساتھ ساتھ ہمارے ڈاکٹروں کو تربیت دیتے ہیں
،گردوں کے علاج کے لئے اب ڈاکٹر ادیب رضوی کے ساتھ ملکر سکھر میں بھی ایس
آئی یوٹی بنا رہے ہیں جن جان لیوا بیماریوں کا علاج عام آدمی کے لئے نا
ممکن تھا لیکن اب ہم عوام کو یہ سہولت مفت فراہم کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم الیکشن کے قریب جا رہے ہیں،ن لیگ کہتی ہے کہ انہوں
نے پنجاب میں عوام کو میٹرو بس دی ہے،پی ٹی آئی کہتی ہے کہ انہوں نے کے پی
کے میں شاید کوئی درخت ورخت لگائے ہیں جو نظر بھی نہیں آتے لیکن پیپلز
پارٹی نے سندھ میں ایسے اسپتال قائم کئے ہیں جو عوام کو مہنگے ترین علاج
معالجے کی سہولت مفت فرا ہم کر رہے ہیں،عوام کی خدمت کر رہے ہیں،یہ دونوں
نام نہاد بڑی پارٹیا ں 5سال سے جی ٹی روڈ کی لڑائی لڑرہے ہیں،اب عوام کو
فیصلہ کرنا ہے کہ وہ نام نہاد بڑی پارٹیوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا عوام کی
خدمت کرنے والوں کے ساتھ
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ،وزیر صحت،ڈاکٹر ندیم قمر ،اور
این آئی سین وی ڈی کی پوری ٹیم کو ایک اور کامیاب منصوبے پر مبارکباد پیش
کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔