Dec 25, 2017 03:10 pm
views : 924
Location : Central Brooks Memorial Church
Karachi- Christmas Prayer at Central Brooks Memorial Church
کراچی،شہر کے مقامی گرجا گھر میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
کراچی میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منانے میں مصروف ہے،اس سلسلے میں
سینٹرل بروکس میموریل چرچ میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی
برادری سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس
موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،چرچ کو رنگ برنگی لائٹوں سے
سجایا گیا عبادت میں شریک خواتین نے مذہبی گیت گاکرخوشی کا اظہار
کیا،سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرز
اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پادری ریاض مسیح نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔