کراچی،مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد
آج ملک بھر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش
آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، بانی پاکستان کے مزار پرگارڈز کی
تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔
دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور
خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں،قائد اعظم محمد علی جناحؒ
کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزار قائد پر منعقد ہونے والی تقریب میں پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس نے پاک
فضائیہ کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان
ملٹری اکیڈمی میجر جنرل اختر نواز ستی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
اس سےقبل پاک فضائیہ کےکیڈٹس مزارپرگارڈکےفرائض انجام دےرہےتھے۔