کراچی،بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری
آج ملک بھر میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش
ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،اس سلسلے میں ملک بھرمیں تقریبات منعقد
کی جا رہی ہیں ،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں
ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر
اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مرد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ
خوانی کی۔
قبل ازیں بانی پاکستان کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا
انعقاد ہوا جس میں پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس نے پاک فضائیہ کی جگہ گارڈز کے
فرائض سنبھالے۔