اسلام آباد،بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات،دفتر خارجہ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں
دونوں خواتین کمرشل فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں ،دفتر خارجہ کے
ذرائع کے مطابق کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں رکھی
گئی ہے، ملاقات کا دورانیہ 15 منٹ سے ایک گھنٹے تک محیط ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر دفتر خارجہ کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے
ہیں،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری دفتر خارجہ کے باہر تعینات کی گئی
ہے۔
اس سلسلے میں میڈیا کوریج کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے، میڈیا
کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی آمد اور روانگی کی کوریج بھی کرسکے گا، اس
ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو دفتر خارجہ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 146را145 کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ
2016ء میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر
نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر
فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔