Dec 25, 2017 05:40 pm
views : 511
Location : Ormara Naval Base
Karachi- PM Shahid Khaqan Abbasi visits Ormara Naval Base
کراچی ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی آبدوز میں سفر
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی آبدوز سعد
پر بورڈنگ کی اور سب میرین پر زیر آب سفر کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف
ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی سب میرین کے اس پہلے سفر میں وزیر اعظم کے
ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کو پاکستان نیوی سب میرین فورس کی تاریخ اور 1965ء
اور 1971ء کی جنگوں میں اس کی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے سب
میرین ڈائیونگ اور سب میرین پروسیجرز بھی کیے جس کے بعد انہیں روایتی
ڈالفن نشان پیش کیاگیا جو سب میرینرز کو عطا کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے سمندر میں اپنی مصروفیات کے دوران پاک بحریہ کے افسروں اور
جوانو ں سے بھی ملاقات کی اور ایک مشکل ماحول میں ملک کی بحری سرحدوں کے
دفاع کے لیے ان کے عزم و حوصلے او رلگن کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے پاک
بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کامل یقین ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک۔ چین
اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے ہر قسم کے
خطرات سے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پر عزم ہے۔