کراچی, قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش آج قومی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے
بانی ِ پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش آج قومی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و
جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں یوم
پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل جب کہ خصوصی تقریبات کا انعقاد
بھی کیا جا رہا ہے،اس سلسلے میں مزارقائد پر قرآن خوانی اور گارڈزکی
تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔
بابائے قوم ملت کے پاسباں قائد اعظم محمد علی جناح کرشماتی شخصیت جوش و
ولولے کے پیکر قائد اعظم محمد علی جناح نے سوئی ہوئی قوم کو جگایا، غلامی
سے آزاد کرایا برطانوی راج اور ہندو سازش کو ہرایا اور ہمیں پاکستان جیسا
آزاد مسلم ملک دلایا،آج مختلف شعبوں میں درپیش دشواریوں پر قائد کے
فرمودات کی روشنی میں قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی قابو پایا
جاسکتاہے۔