پشاور ،مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے
صوبہ خیبر پختونخوا میں کرسمس کے مذہبی تہوار کے موقع پر مقامی مسیحی
برادری کے بیاسی گرجا گھروں میں دو سو سے زائد خصوصی تقریبات اور دعائیہ
اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و
جذبے سے منا رہی ہے،گرجا گھروں میں مسیحی برداری اپنی عبادات میں مصروف ہے
،اس موقع پرگرجا گھروں کو کرسمس ٹری اور دیگر اشیا سے سجایا گیا ہے۔
سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے ڈھائی ہزار پولیس
اہلکار تعینات کیے ہیں جبکہ مسیحی برادری کے رضاکار، بم ڈسپوزل
اسکواڈ،سٹی پٹرولنگ پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، اینٹی ٹیررازم فورسز اور
لیڈی پولیس بھی اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک چرچ پر حالیہ حملے کے بعد
پولیس نے اس صوبے میں بھی مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے لیے سکیورٹی پہلے
ہی بڑھا دی تھی تاہم اب کرسمس کے موقع پر یہاں بھی اضافی اہلکار تعینات کر
دیے گئے ہیں۔
پشاور میں گرجا گھروں اور مسیحی برادری کی تقریبات کو تحفظ فراہم کرنے کے
لیے بھاری تعداد میں پولیس اور نیم فوجی اہلکار بھی حرکت میں لائے گئے ہیں۔
پشاور پولیس کے مطابق ہر چرچ کے قریب یا ارد گرد چھ سے آٹھ تک پولیس
اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، پشاور کینٹ اور بالخصوص شہر میں واقع آل سینٹس
چرچ کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جہاں اس مرتبہ اسکینرز اور کیمرے
بھی لگائے گئے ہیں۔
اس سلسے مین زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ بی بی
کہا کہ کرسمس کو ہم پیار محبت اور اتفاق کے ساتھ مناتے ہیں اور ایک دوسرے
کی دعوتیں بھی کرتے ہیں۔
نوجوان راحیل کھوکھر نے کہا کہ کرسمس جوش و جذبت ست مناتے ہیں لیکن کوئٹہ
واقعے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ہم کرسمس کو سادگی کے ساتھ منا رہے
ہیں۔