Dec 26, 2017 02:01 pm
views : 511
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،16 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (26دسمبر 2017)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
16 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39454 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 268 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،122 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔