راولپنڈی ، پاک بھارت سرحد پر 200 فٹ بلند پرچم لہرا دیا گیا
پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد
ہوئی جس کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے 200فٹ بلند پرچم لہرایا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر ملتان
لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی جی پنجاب
رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات بھی تقریب میں شریک تھے۔تقریب میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
تقر یب کےموقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔
پاک بھارت بارڈر پر ملی نغموں نے سماں باندھ دیا۔اس موقع پر قومی جوش و
جذبہ عروج پر نظر آیا۔
واضح رہے کہ یہ جھنڈا ایک ایسے موقع پر لہرایا گیا ہے جب قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش منارہی تھی ۔