Dec 26, 2017 04:12 pm
views : 613
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Foreign Office,s Spokesperson Dr Faisal Hashmi Press Conference
اسلام آباد، کلبھوشن بھارت کا دہشت گرد چہرہ ہے اس کی اہل خانہ سے ملاقات صرف انسانی ہمدردی تھی،ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کلبھوشن سنکھ کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن بھارت کا دہشت گرد چہرہ ہے اس کی
اہل خانہ سے ملاقات صرف انسانی ہمدردی تھی اور یہ اس کی اپنے اہل خانہ سے
پہلی ملاقات ہے آخری نہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جاسوس کی والدہ کے کہنے پر ملاقات کا دورانیہ بڑھایا
گیا، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بات چیت کا موقع نہیں دیا گیا کیونکہ
ایسا کرتے تو یہ کونسلر رسائی ہوتی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
گیا، کلبھوشن نے اعتراف جرم کیا ہے جس کے بعد بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے
نقاب ہو گیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کلبھوشن کو صفائی کا پورا موقع دیا گیا، بھارتی میڈیا
کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی لیکن بھارت نے اپنے میڈیا کو روک دیا ،
کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ اس کے لئے شال کا تخفہ لائے، تخفہ ہم نے رکھ لیا
ہے، چیکنگ کے بعد کلبھوشن تک پہنچا دیں گے ۔
ترجمان نے مزید کہا ملاقات کے کمرے میں نصب کیا گیا شیشہ بلٹ پروف بھی تھا،
ملاقات سے پہلے سکیورٹی کی یقین دہانی کرنا ضروری تھا، جاسوس کی والدہ اور
اہلیہ کا منہ بھی دھلوایا گیا۔ بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ نے
پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔