Dec 26, 2017 04:16 pm
views : 510
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Consul General of Italy Gianluca Rubagotti
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے اٹلی کے قونصل جنرل جیانلوکا روباگوٹی کی ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر سے اٹلی کے قونصل جنرل جیانلوکا روباگوٹی نے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران پاک اٹلی باہمی تجارت،صوبہ میں
سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی
کردار ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب
اور خطہ کا اہم شہر ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے
حالات نہایت سازگار ہیں۔اٹلی کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ
اْٹھائیں۔پاک اٹلی اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محمد زبیر نے مزیدکہادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی
ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیئے۔ امن و امان کی صورتحال
میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت
ہے۔سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی
حیثیت رکھتا ہے۔سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا نقطہ آغاز ہے۔
اٹلی کے قونصل جنرل جیانلوکا روباگوٹی نے کہا صوبہ سندھ کے عوام بہت مہمان
نواز ہیں۔کراچی میں تعیناتی کے دوران بہت زیادہ محبت ملی،خوشگوار یادیں لے
کر وطن واپس جارہا ہوں۔