کراچی،کرسمس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام بلاول ہاؤس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام بلاول ہاؤس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چیئر مین بلاول بھٹو ذرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی
پارٹی قائداعظم کے ایسے پاکستان کے لیئے جدوجہد کررہی ہے جہاں قائد کے ویژن
کے مطابق تمام شہری مساوی حقوق رکھتے ہوں اور جہاں مذھب، ذات، عقیدے اور
نسل کی بنیاد پر کسی قسم کا کوئی امتیاز ی سلوک نہ رکھا جائے۔
بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ 25 دسمبر پر خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، کیونکہ
قوم قائداعظم محمد علی جناح کی142ویں سالگرہ اور کرسمس ایک ہی دن منا رہی
ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں شرکاءِ کو یقین دلایا کہ قائداعظم کے خوابوں
کی تکمیل کے لیئے پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پییپلز پارٹی ملک
کے تمام اقلیت شہریوں کو آئین کے مطابق برابر کا شہری تسلیم کرتی ہے،
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے خلاف کسی طرح کا امتیازی برتاوَ برداشت
نہیں کرے گی۔
بعد ازاں تقریب میں گزشتہ روز کوئٹہ چرچ پردہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کے لیئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب میں پارٹی کارکنان سمیت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیٹر
شیری رحمان، سعید غنی، پی پی پی منارٹی ونگ کے صدر ڈاکٹر لالچند اُکرانی
اور اطلاعات سیکریٹری نوید انتھونی، کراچی کے آرچ ڈائیوسز بشپ جوزف کوٹس
اور پاکستان چرچ کے وائیس چیئرمین ریورنڈ ریاض مسیح بھی موجود تھے۔