Dec 26, 2017 05:01 pm
views : 614
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Journalist VOXPOP ABout Kulbhushan Jadhav Family Arrives Pakistan
اسلام آباد،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات پاکستان کی سفارت محاذ پر اہم کامیابی ہے،صحافی برادری
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے حوالے سے
صحافیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد کی اہلخانہ سے ملاقات انسانی
بنیادوں پر کرائی گئی ہے جبکہ یہ ملاقات پاکستان کی سفارت محاذ پر اہم
کامیابی ہے۔
سینیئر صحافی مطیع اللہ جان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا انکے اہلخانہ کے ساتھ پاکستان کی سفارت محاذ
پر اہم کامیابی ہے،جبکہ بھارت کو بھی اس سلسلے میں مثبت اقدامات کرنے
چاہئیں جبکہ کرنل حبیب کی نیپال میں گمشدگی بھارتی خفیہ اداروں کی سازش ہو
سکتی ہے تاہم بھارت اسے قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے،ہو سکتا ہے اس ملاقات
کے بعد کرنل(ر) حبیب خود ہی اپنے گھر واپس آجائیں جیسا کہ عام طور پر ہوتا
ہے۔
صحافی متین حیدر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے ،چونکہ
پاکستان نے یہ کہا ہے کہ یہ قونصلر رسائی نہیں ہے تاہم اس موقع پر انڈیا کے
سینیئر سفارت کار موجود تھے ملاقات کے بعد دنیا بھر میں صورتحال پاکستان
کے حق میں ہوجائیگی ۔