Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 26, 2017 05:21 pm views : 554

Location : Gaddafi Stadium

Lahore- Captain Pakistan Cricket Team Sarfaraz Ahmed Media Talk
  • Urdu

لاہور، بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے،سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے۔ امید ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ آرڈر مستحکم رہے گا اور زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی پڑیں گی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اوپنر امام الحق نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ہے، دیگر بھی اپنی پوزیشنز کے مطابق اچھا کھیل رہے ہیں، بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز دیکھ کرکریں گے تاہم کوشش کریں گے کہ زیادہ تبدیلیاں نہ کرنا پڑیں۔
انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کےلیے تیاریاں کی ہیں،اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ بولنگ ہمارا اہم ہتھیارہے لیکن پوری ٹیم اچھا کھیلنے کےلیے توجہ دے رہی ہے، فخرزمان کے سوا تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ میں کھیل چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ ہوم گراؤنڈ پر مضبوط حریف ثابت ہوتی ہے، دوسری جانب ہم بھی مسلسل 9 میچ جیت کر آرہے ہیں اور بولنگ ہمارا مضبوط شعبہ ہے، بد قسمتی سے انجریز ہوگئی لیکن امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ عماد وسیم، جنید خان اور عثمان شنواری کے انجریز ہونے سے نقصان ضرور پہنچا لیکن عامر یامین ، محمد عامر اور حسن علی کمی پوری کریں گے، حارث سہیل کو آل راﺅنڈر سمجھتے ہیں بیٹنگ ان کی زیادہ اچھی ہے، محمد نواز بولنگ آل راونڈر ہے، ادھر جا کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفریح کےلیے ٹی ٹین سب سے اچھا ہے، نئی نسل میں رحجان بڑھ گیا تو ٹیسٹ کرکٹ کو پیچھے لے جائے گا، اگر لمبی اننگز کھیلنا چاہتے ہیں تو ٹی ٹین نا ہی کھیلیں تو بہتر ہوگا، محمد حفیظ کی بولنگ کی کمی محسوس ہوگی لیکن ان کی کمی شعیب ملک ضرور پوری کریں گے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved