لاہور، وزیرِ اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا لیور اور کڈنی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور میں یوم قائد کے موقع پر20 ارب روپے کی خطیر رقم سے پاکستان کے پہلے
لیور اور کڈنی سینٹرکے فیزون کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس کے
مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف تھے، تقریب کا آغاز
تلاوتِ کلام پاک اورنعت رسولِ مقبول سے کیا گیا، لاہور میں قائم کئے گئے
لیور اور کڈنی سینٹر میں جگر اور گردوں کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا،
ہسپتا ل کو جدید طبی سہولیا ت سے آراستہ کیا گیا ہے، جہا ں غریب اور سفید
پوش مریضوں کیلئے اندرونی اور بیرونی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، تقریب
میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا لیور
اور کڈنی سینٹر نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کا پہلا لیور اور کڈنی ہے۔
شہباز شریف نے آج یوم قائد کے موقع پر اپنے عظیم قائد کو خراج تحسین پیش
کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم قائدبہت بڑا دن ہے ، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی
لیڈر شپ اور عظیم جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا،
شہبازشیریف نے تقریب کے شرکا اور ذرایع ابلاغ عامہ کے نمائندوں کومخاطب
کرتے ہوئے کہا کہ آج مسیحی برادری کا بھی ایک بہت بڑا تہوار ہے،میںآج کے دن
کے حوالے سے پوری قوم اور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس موقع
پر انہوں نے کہا کہ یہاں ایسے افراد کا علاج کیا جائے گا جن کے پاس علاج
کرانے کے وسائل نہیں ہونگے اور علاج پر انشاءِ اللہ ان کی دعائیں ضرور عرش
تک پہنچیں گی۔