پشاور،
صوابی میں انڈس واٹر کراس جیپ ریس کا انعقاد
صوابی میں انڈس واٹر کراس جیپ ریس کا انعقاد کیا گیا،ریس میں ملک بھر سے
خواتین سمیت سینکڑوں کی تعدادمیں ڈرائیوروں نے دشوار گزار پتھریلے ٹریک پر
ڈرائیونگ کرکے تماشائیوں کو حیران کردیا۔
ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کی جانب سے صوابی میں دریائے سندھ کے کنارے
ساتویں انڈس واٹر کراس جیپ ریس کاانعقاد کیا گیا،ریس میں پانچ خواتین سمیت
ملک بھر کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد ڈرائیواروں نے حصہ
لیا، ڈرائیورز نےنو کلو میٹر دشوارگزار پتھریلے اور دریائے سندھ کے پانی
پربنے ٹریک کو عبور کیا،جس سے شہری خوب محظوظ ہوئے ،
اس پر خطر ریس میں
جہاں مرد ڈرائیور وں نے مہار ت دیکھائی تو وہاں خواتین نے بھی ماہرانہ
انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے جوہر دکھائے ،اس طرح کے ریس مقابلوں سے نہ
صرف ڈرائیوروں کو اپنے فن کواجاگر کرنے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے ملک میں
سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی محتصم خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سیر سیاحت کا کا موقع فراہم کرنے کے
حوالے سے یہ ایک اچھی کاوش ہے۔
نوجوان رضوان احمد نے کہا کہ ریس کا انعقاد بہت اچھا تھا جبکہ اس سے سب کو
معلوم ہوگا کہ خیبر پختون خوا میں بھی سیر سپاٹے کی بہترین جگہیں موجود
ہیں۔