کوئٹہ،محترمہ بینظیر بھٹوکی 10 ویں برسی میں شرکت کیلئے پی پی کارکنان کا قافلہ گڑھی خدابخش روانہ
پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ بلوچستان کے صدر ثناءِ اللہ جتک کی قیادت میں
کوئٹہ ، پشین،قلعہ، عبداللہ، لورالائی،زیارت،نوشکی اورمستونگ سمیت بلوچستان
کے دیگر شہروں سے پیپلز پارٹی کےکارکنان محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی
میں شرکت کیلئے گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں گڑھی خدابخش روانا ہوگئے ہیں۔
کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی رہنمائوں کی تصاویر والے پلے کارڈاور پارٹی پرچم بھی اٹھارکھے تھے۔
اس موقع پر ثناء اللہ جتک کا کہنا تھا کہ 27دسمبرشہید جمہوریت متحرمہ بینظر
بھٹو کی 10 ویں برسی کا دن ہے ،ملک میں جمہویرت کے لیے نہ صرف متحرمہ نے
اپنی جان کی قربانی دی بلکہ پورے بھٹو خاندان نے کی خاطر اپنی جانوں کے
نظرانے پیش کیے انہوں نے کہا جیالوں کے قافلے متحرمہ کو خراج عقیدت پیش
کرنے کے لیے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر سے گڑ ھی خدابخش پہنچیں گے۔