گڑھی خدا بخش،سابق وزیراعظم اور ہر دلعزیز لیڈر شہید بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
سابق وزیراعظم اور ہر دلعزیز لیڈر شہید بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی آج
منائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کی تیاریاں
مکمل کرلی گئی ہیں۔
جلسے میں شرکت کے لئے کارکنان اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری جلسے سے خطاب
کریں گے,گڑھی خدا بخش میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کی تقریب
میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے کارکنان پہنچنا شروع ہوگئے ہیںاس موقع پر
کارکنان خاصے پرجوش نظر آرہے ہیں ،کارکنان جوق در جوق بی بی کے مزار پر
حاضری دے رہے ہیں جبکہ اس موقع پر کارکنان پارٹی ترانوں پر رقص کرتے بھی
نظر آ رہے ہیں۔
برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، 7ہزار سے زائد پولیس اور
رینجرز اہلکار فرائض انجام دیں گے,ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے بھی عملہ
تعینات ہوگا، گڑھی خدا بخش میں 60 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے
ہیں,برسی کی تقریب شرکت کیلیے آنے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ پر
جامع تلاشی کے بعد مرکزی پنڈال تک جانے کی اجازت دی جائے گی,واضح رہے کہ بے
نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بم دھماکے میں جاں
بحق ہوگئی تھیں۔