کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،332 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (27دسمبر 2017)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
332 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39857 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیز ی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 288 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔