Dec 27, 2017 03:03 pm
views : 537
Location : Garhi Khuda Bakhash
Garhi Khuda Bakhash- 10th Death Anniversary of Benazir Bhutto (File Footage)
گڑھی خدا بخش، دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ودختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی
دسویں برسی پورے ملک میں عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
ستائیس دسمبر کے دن لیاقت باغ میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے عظیم الشان جلسہ
عام سے خطاب کیااس خطاب میں محترمہ نے واضح کر دیا تھا کہ ان کی جان کو
خطرہ ہے اس سے پہلے اپنی جان ہتھیلی پر رکھے ہوئے پاکستان پہنچیں،اس سے
قبل کراچی میں بھی شاہراہ فیصل پر بے نظیر بھٹو پرقاتلانہ حملہ کیا گیا
،لیکن بی بی سانحہ کارساز میں محفوظ رہیں۔
کراچی کے بعد بی بی شہید پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عین اس وقت حملہ کیا
گیا جب بے نظیر لیاقت باغ میں تقریر ختم کر کے گاڑی میں بیٹھ کر جلسہ گاہ
سے نکل رہی تھیں ،لیاقت باغ وہی جگہ ہے جہاں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم
قائد ملت لیاقت علی خاں کو گولی مار کر شہید کیا گیا تھا اور عین اسی جگہ
بے نظیر بھٹو کو بھی شہید کیا گیا اور بی بی کی شہادت یقیناًنقصان عظیم ہی
تھا ، بی بی کی شہادت کے بعد ملک بھر میں گویا آگ سی لگ گئی تھی، سندھ میں
ہر جگہ توڑ پھوڑ ، آگ لگا دی گئی تھی ۔