بہاولپور ، معروف ماہر تعلیم نسیم جعفری کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا اہتمام
بہاولپور میں معروف ماہر تعلیم نسیم جعفری کی جانب سے بہاولپور کے ایک
مقامی ہوٹل میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ، مشاعرے میں جنوبی پنجاب
سے تعلق رکھنے والے معروف شعراءِ کرام جن میں خورشید ناظر،پروفیسر نواز
کاوش،پروفیسر ذیشان اطہر،سید تابش الوری اور دیگر معروف شعرا ء کرام نے
شرکت کی۔
شعراءِ کرام نے رسول اللہ ﷺکی ذاتِ پاک کے حوالے سے نعتیہ کلام پیش کیئے
اور حاظرین کے دل موہ لئے جس پر حاظرین نے شعراءِ کرام کو خوب دل کھول کر
داد دیں، مشاہرے میں مہمانِ خصوصی کے فرائض بھی نسیم جعفری نے انجام دیئے۔
نعتیہ مشاہرے کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ یہ قرآن ہم نے نازل کیا اور ہم ہی
اسکی حفاظت کرنے والے ہیں۔
اس موقع پر سرور کائناتﷺ کی شان میں نعتیہ اشعار پیش کرتے ہوئے خورشید ناظر
نے سرکارْﷺ کی رحیم و کریم ہونے کا ذکر کیا،سید تابش الور ی نے اپنے اشعار
میں سرکار ﷺ کے حسن مبارک کا ذکر کیا جبکہ مہمان خصوصی نسیم جعفری نے نبی
مہرباںﷺ کے نام مبارک کے انگریزی میں صحیح تلفظ کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ
کیا اور پروفیسر نواز کاوش نے ماہ ربیع الاول کی رونقوں کا ذکر کیا۔