پشاور،متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد کہتے ہیں کہ اگر مرکزی قائدین حکم
دیں تو پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ فی الفور اتحاد توڑ دیا
جائے گا، صوبائی حکومت کے ساتھ اتحاد کیبنٹ کمرے تک محدود ہے۔
پشاور میں متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا بعد ازاں ایم ایم
اے کے صوبائی قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں جماعت اسلامی کے
صوبائی امیر مشتاق احمد نے کہا کہ مرکزی قائدین اگر حکم دیں تو وہ اسی وقت
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کر دینگے، ستر سال سے سیکولر
قوتیں پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکی۔
مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیکولر قوتوں کے خاتمے کے لئے متحدہ مجلس عمل کو وجود میں لایا گیا ہے ۔
دوسری جانب جمیعت علماء اسلام ف کے نائب صدر گل نصیب خان نے کہا کہ آئندہ
انتخابات مل کر لڑینگے اور ملک کو اسلامی تعلیمات کے مطابق چلاینگے۔