Dec 27, 2017 07:16 pm
views : 650
Location : Hasan Abdal Cadet College
Hasan Abdal- PM Shahid Khaqan Abbasi Addresses
حسن ابدال،وزیر اعظم کا کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تقریب سے خطاب
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حسن ابدال کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے حوالے
سے سالانہ تقریب میں شرکت کر کے کیڈٹ کالج میں پریڈ کا معائنہ کیا ۔
حسن ابدال کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے حوالے سے سالانہ تقریب ہوئی جس میں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ بھی تقریب میں
شریک ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حسن ابدال کیڈٹ کالج میں پریڈ کا
معائنہ کیا ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیڈٹ
کالج انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اورکیڈٹ کالج حسن ابدال میں تعلیم کا
معیار برقرار رکھنے اور تدریسی خدمات پر فیکلٹی ممبران کے لئے انڈومنٹ فنڈ
میں 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور جمہوریت متحرک
ہے، کیڈٹ کالج حسن ابدال نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال ہے، یہاں زیر تعلیم طالب
علم ملک کے مستقبل کی سیاسی، عسکری، صنعتی سمیت ہر شعبہ کی قیادت ہیں، کالج
کے فارغ التحصیل طلباءنہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں اپنا موثر کردار ادا
کررہے ہیں، ابدالین صرف ایک لفظ نہیں بلکہ ایک برانڈ کانام بن چکا ہے،
انہیں دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کیڈٹ کالج حسن ابدال اعلیٰ
روایات اور معیار کا حامل ہے۔
وزیر اعظم نےمزید کہاکہ کیڈٹ کالج حسن ابدال اعلیٰ روایات اور معیار کا
حامل ہے، کیڈٹ کالج سے فارغ التحصیل طلباءترقی کی بلندیوں کو چھوئیں گے،
کیڈٹ کالج کے طلباءزندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار
لائیں گے،کیڈٹ کالج حسن ابدال مستقبل کی قیادت پیدا کررہا ہے، انہوں نے
کہاکہ کیڈٹ کالج صرف ملک نہیں بلکہ پوری دنیامیں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ، وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف، وزیر
دفاع انجینئر خرم دستگیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔