Dec 27, 2017 10:21 pm
views : 619
Location : Different Places
Islamabad- Voxpop About Benazir Bhutto
اسلام آباد،بے نظیر بھٹو کی 10 سیں برسی،شہید رانی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ
عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ودختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی
دسویں برسی پورے ملک میں عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
ستائیس دسمبر کے دن لیاقت باغ میں محترمہ بے نظیر بھٹو نے عظیم الشان جلسہ
عام سے خطاب کیااس خطاب میں محترمہ نے واضح کر دیا تھا کہ ان کی جان کو
خطرہ ہے اس سے پہلے اپنی جان ہتھیلی پر رکھے ہوئے پاکستان پہنچیں،اس سے قبل
کراچی میں بھی شاہراہ فیصل پر بے نظیر بھٹو پرقاتلانہ حملہ کیا گیا ،لیکن
بی بی سانحہ کارساز میں محفوظ رہیں۔
قوم آج بھی اپنی عزیز رہنما کو بھولی نہیں ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بے نظیر
ملک کے تمام علاقوں میں مقبول تھیں ملک اورخطے کے دشمنوں نے بے نظیر کو
قتل کرایا تاہم 5 سال تک پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود قاتلوں کو
پکڑے نہ جانا افسوسناک ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اہل تشیع مذہبی رہنما نے
کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے بے نظیر کو مروایا لیکن پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ
دور حکومت میں بے نظیر قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
ایک شہری نے کہا کہ بے نظیر نے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے میں اہم
کردار ادا کیا خاتون ہونے کے باوجود انہوں نے کڑی جدوجہد کی،بلاول بھٹو کو
چاہیے کہ بے نظیر کے قاتلوں کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائیاں ۔