لاڑکانہ، بے نظیر بھٹو کو اسلام کا پرامن چہرہ دکھانے کی سزا دی گئی،بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پاڑٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بی بی شہید
کو آمریت کے خلاف لڑنے کی سزا دی گئی، قاتل آج بھی خون کی ہولی کھیل رہے
ہیں ، شہید بی بی ہم آپ کو نہیں بھولے اور نا وعدوں کو بھولے ہیں،آپ کی
برسی کو یوم شہادت کہہ رہے ہیں،آپ روشنی اور امید کی علامت تھیں۔
گڑھی خدا بخش میں بینظیر کی 10 ویں برسی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب
کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس نے بینظیر کے قتل کی
تعزیت تک نہ وہ سندھ میں جگہ جگہ انہیں مظلوم کہہ رہا ہے ،عمراخان کی سیاست
انگلی کے اشارے پر چلتی ہے ،دہشت گردوں کے حامیوں میں کروڑوں روپے بانٹے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکمران بے بس ہیں،ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں،وہ دہشت
گردوں کے خلاف بات نہیں کرسکتے یہ ان سے کیا لڑیں گے،ہماری قائد کودہشت
گردوں کوللکارنے ،آمریت سے لڑنے ،اسلام کا پرامن چہرہ دکھانے کی سزا دی
گئی ،جس نے سانحہ کارساز کا الزام خود ہم پر لگایا وہ خود دہشت گردوں کے
حامیوں میں کروڑوں روپے بانٹ رہا ہے،کرپشن پر سیاست چمکانے والے کا حواری
خود کرپٹ نکلا۔
بلاول بھٹو نے مذید کہا کہ بی بی شہید کی برسی مناتے ہوئے ہماری روح بے چین
ہوجاتی ہے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو حکمرانوں نے بے وقعت کردیا جو کل
دوسروں کو چور چور کہہ رہے تھے آج وہ سب سے بڑے چور بن گئے ۔