کراچی،پاک بحریہ کی جانب سے پی این ایس جوہر، کراچی میں ٹیکنیکل سیمینار کا انعقاد، ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ کی جانب سے پی این ایس جوہر، کراچی میں ٹیکنیکل سیمینار کا
انعقاد کیا گیا،ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے دو روزہ سیمینار کے پہلے دن کے
فائنل سیشن کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی
تھے۔
ٹیکنیکل سیمینار میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ موجودہ وسائل میں ہمیں جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے اور اپنی
آپریشنل استعداد مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے،گوادر کی سٹریٹجک اہمیت کے پیش
نظر پاک بحریہ کی ملک کے مغربی ساحل کی جانب توسیع ضروری ہے ،تکنیکی
اعتبار سے مضبوط اور بہتر نیوی وقت کا تقاضا ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ مستقبل میں گوادر کی اہمیت کراچی سے بڑھ جائے گی، میری
ٹائم سیکٹر کی ترقی سے ملک کو خاطر خواہ زر مبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان میں میری ٹائم تعلیم کے
ادارے ضروری ہیں تاکہ اس شعبے سے متعلق ماہر اور پیشہ ور افراد دستیاب
ہوسکیں۔
سیمینار میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز اور سیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔