Dec 28, 2017 12:28 pm
views : 635
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 107 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،107 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (28دسمبر2017)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
107 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40039 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 273 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔