Dec 28, 2017 12:55 pm
views : 629
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Meeting with Chairman Quran Board
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب مولانا غلام محمد سیالوی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت مذہبی امور پیر
امین الحسنات شاہ اور چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب مولانا غلام محمد سیالوی نے
ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے
کہاپاکستان کو اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔
پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اس کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مل کر
طے کرنا ہے۔ قومی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہازندگی کے ہر طبقے نے پاکستان کو آگے لے جانے میں
اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ موجودہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح کے پرامن،
خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ہم اس روشن پاکستان کی
جانب بڑھ رہے ہیں جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہامعاشرے میں رواداری، برداشت
اور تحمل کے جذبات کے فروغ کیلئے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا
حامل ہے۔