Dec 28, 2017 01:05 pm
views : 619
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets ANP Sindh Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفد کی قیادت اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر
شاہی سید کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں یونس بونیری ،الطاف خان ،امیر
نواب ،اورنگزیب ،عنیب شاہ ،عالم زیب اور شعیب خان شامل تھے۔
ملاقات کے دوران صوبہ میں سیاسی سرگرمیوں ،ترقیاتی منصوبوں،ملک کے معاشی حب
کراچی میں معاشی سر گرمیوں میں اضافے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
اس موقع پرگورنر سندھ محمد زبیر نے کہا میرے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے
لئے کھلے ہیں،سب کو ساتھ لے کر چلوں گا،صوبہ میں پائیدار امن کے قیام کو
یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرتا رہوں گا،صوبہ کے عوام
کے مسائل کا حل اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اولین ترجیحات ہیں۔
محمد زبیر نے کہا تمام سیاسی جماعتوں سیاسی سرگرمیاں کرنے کی آزادی اور
موقع حاصل ہوناچاہئیے۔کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے یہاں ہونے والی کوئی بھی
سرگرمی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے،تمام سیاسی قوتوں کو مل کر صوبہ کی
ترقی وخوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا وفاقی حکومت کی کراچی پیکج سے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا عوام کی خدمت کا گورنر سندھ کا
وڑن قابل تعریف ہے۔عوامی مسائل کی حل میں گورنر سندھ سے بھرپور تعاون کریں
گے۔اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون پر بات چیت جاری ہے۔