Dec 28, 2017 02:40 pm
views : 590
Location : Hazara Motorwat E-35
Peshawar- PM Shahid Khaqan Abbasi Inaugurates Hazara Motorway E-35
پشاور، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے کے برہان تا شاہ انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کردیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے کے برہان تا شاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کردیا۔
موٹروے سیکشن برہان تا شاہ مقصود انٹر چینج 47 کلو میٹر طویل ہے، ہزارہ
موٹروے منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم سیکشن ہے جب کہ یہ
خیبرپختونخوا میں ایم ون کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا دوسرا منصوبہ
ہے۔
6 رویہ ہزارہ موٹروے برہان تا حویلیاں کی لمبائی تقریباً 57 کلومیٹر ہے،
ہزارہ موٹروے پر 30 پُل، فلائی اوورز اور 31 انڈر پاسز ہیں جب کہ اسے تین
سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔
ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے حطار انڈسٹریل ایریا، ہوری پور اور حویلیاں کے
عوام کو فائدہ ہوگا، موٹروے سے ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات کی تقریباً
60 لاکھ کی آبادی کو فائدہ ہوگا جب کہ موٹروے پر روزانہ تقریباً 28 ہزار
گاڑیاں سفر کریں گی۔