لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ائیر پورٹ پر چا ئنہ ریلوے نورینکو کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ائیر پورٹ پر چا ئنہ ریلوے نورینکو کے وفد نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وفد کی قیادت چائنہ ریلوے کے صدرجو کر رہے
تھے۔چائنہ ریلوے ، نورینکو کے وفد نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے
منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
صدر چائنہ ریلوے جو نے کہا ہم وزیراعلی شہبازشریف کے ویڑن کے مطابق منصوبے
کی جلد تکمیل کے لئے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔الیکٹریکل اور
مکینیکل کام کی جلد تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین عام
آدمی کی فلاح و بہبود کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ چین کے صدر اور
وزیراعظم کا پاکستان کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔ایک سیاسی جماعت نے منصوبے
میں 22ماہ کی تاخیر کرا کے عام آ دمی سے کھلی دشمنی کی۔
محمد شہباز شریف نے کہا22ماہ کی تاخیر کا ازالہ دن رات محنت اور شبانہ روز
کام کر کے کرنا ہے۔سول ورکس پر کام تیزی سے جاری ہے۔متعلقہ محکمے اور ادارے
ہمہ وقت میٹرو ٹرین منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔یہ منصوبہ
3لاکھ سے زائد شہریوں کوروزانہ باعزت اور با کفایت عالمی معیار کی سفری
سہولتیں فراہم کرے گا۔ہم نے ملکر منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنانی ہے۔
ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ ا تھارٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔