Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 28, 2017 04:25 pm views : 659

Location : NAB Headquarter

Islamabad- Chairman NAB chairs Executive Board Meeting
  • Urdu

اسلام آباد ، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکواٹرز مین ہوا جس میں بد عنوانی کے 6ریفرنس دائر کرنے ،4انکوائریوں ،11 انوسٹی گیشنز کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے ،ان پر نے مبینہ طورالزام ہے کہ انہوں نے رائیونڈ سے شریف فیملی کے گھر تک سال 2000 میں غیر قانونی دو رویہ سڑک تعمیر کر کے قومی خزانے کو تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ۔
ایگزیکٹو بورڈ نے نندی پور الیکٹراک پراجیکٹ میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابراعوان ،سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف ،سابق سیکریٹر قانون و انصاف مسعود چشتی ،سابق سیکریٹری شاہد رفیع اور سابق ڈائریکٹر اعجاز بشیر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ،ان پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ انہو ں نے نندی پور پن جبلی منصوبہ میں تاخیر کی جس سے قومی خزانے کو 113 ارب روپے کا نقصان پہنچا ۔
ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ہے ،ان پر الزام ہے کہ انہو ںنے سینڈک میٹلز لیمیٹڈ کے سابق منیجنگ ڈائریخٹر محمد رازق اور دیگر کی تعیناتی کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کیا اور قومی خزانے کو 17.70 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ۔
اجلاس میں سابق چیئرمین پاکستان تمباکو بورڈ صاحبزادہ خالد کے خلاف بد عنوانی کاریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے متروکہ وقف املاک بور ڈ کے سابق چیئر مین سید آصف اختر ہاشمی کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور ی دی ،ملزم پر متروکہ املاک بورڈ کے 450 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارت کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved