راولپنڈی ،حکومت اوردفترخارجہ نےامریکی دھمکیوں پرقومی موقف دیاہے،آصف غفور
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ رواں سال باون کے
قریب شہری بھارت کی جانب سے کی جانیوالی سرحدی خلاف ورزی کی وجہ سے شہید
ہوئے ،ہماری کامیابیوں پربھارت نیایل اوسی پرحالات کشیدہ کیے، بھارت نہیں
چاہتاہم دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتاہم دہشت گردی کیخلاف جنگ
جاری رکھیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیاجارہاہے، بھارت
پاک فوج پر جھوٹیالزامات لگارہا ہے، بھارت نے پاک فوج پر دراندازی کا جھوٹا
الزام لگایا، پاکستانی میڈیا کے شکرگزار ہیں بھارتی پروپیگنڈاکوردکیا، ہم
مزید کسی کیلئے کچھ نہیں کرسکتے پاکستان کیلئے سب کچھ کرینگے۔
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے پاک فوج مغربی سرحدپرنہ
جائے، پاکستان میں کسی بھی دہشت گردتنظیم کاوجودنہیں ہے، پاکستان میں کوئی
بھی دہشت گردنیٹ ورک موجودنہیں، حکومت پاکستان اوردفترخارجہ اس پرمؤقف دے
چکے ہیں امریکہ کی جانب سے چند روز پہلے دھمکی آمیز بیان بھی آیا ،طویل امن
کیلئے دھمکی نہیں اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے، جارحیت کی صورت میں بحیثیت قوم
ہمیں تیاررہناہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مشرقی سرحدپرخطرات کے باوجودمغربی سرحدکومحفوظ
بنایا، ہمیں دہشت گردی میں پھنسا کر دشمن نے بلوچستان کارخ کرلیا، امریکا
اور افغانستان کی ڈومور کی باری ہے، عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اپناتحفظ
یقینی بنائیں گے، ہم نے بہت کچھ کرلیااس سے زیادہ اورکچھ نہیں کیاجاسکتا،
مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک مضبوط ہوئی ہے، القاعدہ کوسپورٹ کرتے تو
امریکاشکست نہیں دے سکتاتھا، حقانی نیٹ ورک کا پاکستان میں کوئی وجودنہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وہ رقم دی جاتی ہے جودہشتگردی کیخلاف
خرچ کی ہوتی ہے، میں بھارتی اشتعال انگیزی میں تیزی آئی، دہشت گردی کیخلاف
بھاری جانی اورمالی نقصان اٹھایاہے، جوہم نے نقصان اٹھایا اس کا نعم البدل
مالی تعاون نہیں ہوسکتا۔