Dec 28, 2017 08:17 pm
views : 588
Location : Pakistan Secretariat
Karachi- Chairman PSP Mustafa Kamal Press Conference
کراچی، لسانیت ، نفرت اور امتیازی سلوک کی سیاست کبھی بھی نہیں کریں گے، مصطفی کمال
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں
پینے کے پانی میں پچانوے فیصد انسانی فضلہ ملا ہوا ہے،وزیرِ اعلی سندھ
کراچی سمیت پورے سندھ کے سندھی ٹیچروں پر زیادتیاں کر وارہا ہے اور اندرون
سندھ کے گاؤں کے انسان جانوروں سے بھی بد تر زندگی گزار رہے ہیں۔
پاکستان سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مصطفی کمال نے
کہاکہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد سمیت پورے سندھ کے باسیوں کے ساتھ
ناانصافی اور زیادتی کر رہی ہے ،وزیرِ اعلی سندھ کراچی سمیت پورے سندھ کے
سندھی ٹیچروں پر زیادتیاں کر وارہا ہے اور اندرون سندھ کے گاؤں کے انسان
جانوروں سے بھی بد تر زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت
پورے سندھ میں پینے کے پانی میں پچانوے فیصد انسانی فضلہ ملا ہوا ہے جس کی
وڈیو چیف جسٹس نے وزیرِ اعلیٰ کو دکھائی اس کے باوجود لوگ پینے کے صاف پانی
سے محروم ہیں، شہر کی حالت کیلئے سندھ حکومت مصطفی کمال کو الزام دیتی ہے
جبکہ میں نے اپنے زمانے میں لیاری سمیت ان علاقو ں بھی اللہ تعالیٰ کی مدد
سے پانی پہنچایا جہاں تیس سو سالوں سے پانی نہیں تھا اور وہاں میرے جیسے
اردو اسپیکنگ بھی نہیں ہیں، میں نے نہی پہلے لسانیت اور نفرت کی سیا ست کی
ہے اور نہ اب کروں گا۔
چیئر میں پی ایس پی نے کہا کہ ابھی حال ہی میں شاہراہ فیصل پر بنائی گئی
سڑک بیٹھ گئی ہے، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہم نے جو پلان مرتب کیا تھا اس پر
سندھ حکومت نے کام ہونے نہیں دیا اور پنجاب والوں نے ہمیں کاپی کیا، آج
پنجاب میں ٹرانسپور ٹ کا نظام چلایا جارہا ہے جو بہت کامیاب ہوا ہے۔
مصطفی کمال نے مزید کہا کہ آج ہماری پارٹی میں شیرازوحید نے شمولیت اختیار
کی جن کے بھائی ماضی میں ایم کیو ایم کے نظرے پر چلتے ہوئے شہید ہوگئے لیکن
آج اس شہید کا بھائی پی ایس پی میں شامل ہورہا ہے یہ ایک بہت بڑا ثبو ت ہے
اس بات کا کہ پی ایس پی کا نظریہ بہت بہتر ہے۔
اس موقع پر شیراز وحید نے کہا کہ کرا چی میں ایم کیو ایم کا جو خوف تھا وہ
اللہ تعالی نے مصطفی کما ل اور انیس بھائی کے ہاتھوں ختم کر وایا ۔
میں یہ کہوں کے کراچی اور اندورن سندھ کے باسیوں کے ساتھ ناانصافی اور
زیادتیوں کیلئے جتنی قصور وار پیپلز پارٹی ہے اتنی ہی ایم کیو ایم بھی ہے
کیونکہ ایم کیو ایم نے مخلصی کے ساتھ اپنا وہ رول ادا نہیں کیا جس کے ذریعے
سندھ کی شہری آبادیوں کو انکے حقوق دلوانے جاتے۔