کراچی،پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 145 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا کر دیا
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 145 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے
رہا کر دیا ہےجنہیں علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور بھیجا جائے گا۔
بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیاتھا،
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 145 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا
کر دیا اور کینٹ سٹیشن پہنچایا ،ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے
ذریعے لاہور بھیجا جائے گااور واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا
جائے گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رہنما
فیصل ایدھی نے کہا کہ ؤآج پاکستان کی طرف سے 145 بھارتی ماہی گیر رہا کئے
گئے ہیں جبکہ 145 یا 146 مزید قیدی آنے والے دنوں میں رہا کئے جائیں گے
،انہیں یہاں سے ہم واہگہ بارڈر لے جا رہے ہیں،میں ہندوستان کی حکومت سے بھی
اپیل کروں گا کہ وہاں قید پاکستانی ماہی گیروں کو جلد رہا کرے یہ اپنے گھر
کے کفیل ہوتے ہیں انکی رہائی میں تا خیر نہ کی جائے۔
رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر نے کہا کہ یہاں ہمیں گیارہ مہینے ہوگئے ہیں
پاکستان میں ہمیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ہم اپنے گھر واپس جا رہے
ہیں جس کی ہمیں بہت خوشی ہے۔