پشاور ٹریفک پولیس اختیارات کے نشے میں آپے سے باہر،دکانداروں پر فائرنگ،دکانداروں کا احتجاج
پشاور میں خیبرپختونخوا کے بااختیارٹریفک پولیس اہلکار اختیارات کے نشے میں
آپے سے باہر ہوگئے ، پشاور کے اشرف روڈ پر غلط پارکنگ کرنے پر ایک دکاندار
اور ٹریفک پولیس اہلکار کے مابین پہلے تلخ کلامی ہوئی پھر ہاتھا پائی ہو
گئی جس پر پولیس نے آپے سے باہر ہوکرفائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک
رہا گیر زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا۔
واقعہ پر تاجر برادری اور شہریوں نے اشرف روڈ پر احتجاج کیا اور جی ٹی روڈ
کو آمدورفت کے لئے بند کر دیا،مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کئے اور
پولیس کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی احتجاج پانچ گھنٹے تک جاری رہاجس پر آئی
جی خیبرپختونخوا صلاح الدین خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی
کارروائی کا حکم دیا اور مبینہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
گیا، گرفتاری کے بعد تاجروں اور شہریوں نے احتجاج ختم کر دیا۔
مآہرے میں شریک تاجر رہنما وصال خان نے ذرائع ابلاگ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس پولیس اہلکار نے فائر کیا ہے اسے ہمارے حوالے
کیا جائے۔
ڈی ایس پی ریاض خان نے کہا کہ جس نے غلطی کی ہے اسے سزا ملے گی چاہے وہ
افسر ہو یا سپاہی،ہم ابھی تھانے میں جا رہے ہیں جہاں ملزم کے خلاف ایف آئی
آر درج کی جائیگی۔