Dec 28, 2017 08:55 pm
views : 564
Location : PAT Secretariat
Lahore- PAT Chief Chairs PAT Core Committee Meeting
لاہور، شریف خاندان کی مدد کے لئے غیر ملکی جہاز پہنچ جاتے ہیں، طاہرالقادری
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان
کی مدد کے لئے غیر ملکی جہاز پہنچ جاتے ہیں، شریف خاندان کا بیرونی دنیا
میں منظم نیٹ ورک ہے، جمہوریت اور تحریک عدل کا شور کرنے والے شرم سے ڈوب
مریں، جو عدالتی فیصلوں کے خلاف این آر او کے متلاشی بیرونی طاقتوں کے
دربار میں پہنچ گئے ہیں، قاتلوں سے عدلیہ کے فلور پر اب صرف اور صرف قصاص
پر بات ہو گی۔
عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے
کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور تحریک عدل
کا شور کرنے والے شرم سے ڈوب مریں، عدالتی فیصلوں کے خلاف اپنے فیصلوں کے
لئے این آر او کی تلاش میں بیرونی طاقتوں کے دربار میں پہنچ گئے ہیں کسی
بھی این آر او کا مطلب عدل اور انصاف کی نفی ہو گی۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہر القادی کی زیر صدارت پی اے ٹی کور
کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے
اے پی سی کے انتظامات اور جماعتوں کی شرکت کی تفصیلات ڈاکٹر طاہر القادری
اور کور کمیٹی کو بتائیں۔
اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو بتایا گیا کہ اے پی سی میں پی ٹی آئی،پی پی
پی،مسلم لیگ ق،جماعت اسلامی،عوامی مسلم لیگ،پاک سر زمین پارٹی شرکت کریں
گی ،مسلم کانفرنس،وحدت المسلمین،سنی اتحاد کونسل،جے یو پی (نورانی)،جے یو
پی (نیازی)،جے یو آئی اجمل قادری کی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ دیگر
سیاسی و مذہبی جماعتوں سے آج رات تک رابطے مکمل کر لئے جائیں گے۔