Dec 28, 2017 09:36 pm
views : 614
Location : Civil Hospital
Sukkur- Opposition Leader Visit Civil Hospital
سکھر خورشید شاہ کا سول اسپتال کا دورہ،صفائی کے ناقص انتظامات پر اپوزیشن لیڈر برہم
قائد حزب اختلاف نے اسلام آباد سے آئے صحافیوں کے ہمراہ ول اسپتال سکھر کا
دورہ کیا،صفائی کے ناقص انتظامات پر خورشید شاہ برہم ہوگئے اور خود ہی
اسپتال کی صفائی کا فیصلہ بھی کرلیا۔
سول اسپتال کے دورے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات دیکھ کر قائد حزب
اختلاف سید خورشید شاہ سخت برہم ہوئے سرجیکل یونٹ میں جب ٹوٹے بیڈ دیکھے تو
خورشیدشاہ نے انتظامیہ کی سرزنش بھی کی،اسکینرمشین کی دھول ٹشوپیپرسیخود
ہی صاف کر ڈالی ۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما
خورشید شا ہ نے کہا کہ آج میں 2 ماہ بعد آیا ہوں تو صفائی کی ناقص صورت حال
دیکھ کر افسوس ہورہا ہے ، لگتا ہے میں خود ہی مہینے بعد آکر جھاڑوں لگا
دیا کروں تو بہتر ہوگا
کسی کو زمہ داری کا احساس نہیں ہے آج دو ماہ بعد آیا ہوں سب سست ہو چکے
ہیں،خورشید شاہ نے انتظامیہ کو ایک ہفتے میں اسپتال کی حالت بہتر کرنے کی
ہدایت کی۔
خور شی شاہ نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اسپتال آنے والوں
کا ایک روپیہ بھی خرچ نہ ہو،فارمیسی پر ہر سال سولہ کروڑ روپے کی ادوایات
فراہم کی جاتی ہیں۔