Dec 29, 2017 12:32 pm
views : 571
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 120 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،120 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ
(29دسمبر2017) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 120 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40473 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ
کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 289 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 154 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،123 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔