Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 29, 2017 04:04 pm views : 606

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
  • Urdu

اسلام آباد،کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات کروانے کا مقصد پورا ہوا ہے ملاقات کروانے کی بنیاد انسانی ہمدردی تھی،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان نے انسانی ہمدردی دکھائی ہے مہمانوں کو عزت و احترام کےساتھ ٹریٹ کیا گیا،کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات کروانے کا مقصد پورا ہوا ہے ملاقات کروانے کی بنیاد انسانی ہمدردی تھی،ملاقات30 منٹ کی تھی لیکن درخواست پر 10منٹ مزید بڑھائے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات سے متعلق بھارت کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں بھارت سراہ نہیں سکتا تو کم از کم پاکستان کے اچھے فعل کو تسلیم کرے،کلبھوشن جادیو ایک جاسوس اور دہشت گرد ہے، لباس تبدیل کروانے کا مقصد سیکیورٹی چیک تھا،کلبھوشن سے مر اٹھی میں بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی تھی ملاقات میں اہلخانہ اور کلبھوشن نے40منٹ انگریزی میں بات کی،ملاقات میں مراٹھی اورہندی میں دعائیہ کلمات کی اجازت دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو موقع پر ہی اعتراض کرنا چاہیے تھا، بھارتی ہائی کمیشن نے میڈیا سے متعلق انتظامات پر کوئی اعتراض نہیں کیا،بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے 24 دسمبر کو میڈیا کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا، میڈیا کو مہمانوں سے دور ایک محفوظ فاصلے پر رکھا گیا ،بھارت کی طرح پاکستان کے میڈیا پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی ،ملاقات کی کامیابی کلبھوشن کی والدہ کے شکریہ ادا کرنے سے ظاہر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا بھارت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا کے برعکس کسی دباومیں نہیں تھا ،پاکستان نے کسی سے کچھ بھی نہیں چھپایا،رواں برس بھارت نے ایل او سی کی 1300 سے زیادہ خلاف ورزیاں کیں، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کورکھ چکری سیکٹر میں بلا جواز فائرنگ پرطلب کیا ،اقوام متحدہ کے مبصرمشن کوایل او سی اورورکنگ باونڈری پر کام کرنے دیا جائے ۔
نیویارک میں فری بلوچستان کے بینرزمہم پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بینرزمہم سے متعلق پاکستانی مشن سے معلومات لے رہے ہیں اگر ایسا کچھ ہوا تو پاکستان اس پر پرزور احتجاج کرے گا،ماہی گیروں کی رہائی سے بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، پاکستان دو مراحل میں 298 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا،امریکانے ا یف 16بیچنے سے ا نکار نہیں کیانہ کوئی پابندی لگائی، افغانستان میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved